برازیلی ارب پتی ہائنز اور برگر کنگ کو خریدنے کے بعد 250 ارب ڈالر میں یونی لیور کو خریدنے کی کوشش کر رہا ہے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 18 فروری 2017 23:50

برازیلی ارب پتی ہائنز اور برگر کنگ کو خریدنے کے بعد 250 ارب ڈالر میں یونی ..

خورخہ پائولو لمان (Jorge Paulo Lemann)   ایک برازیلی ارب پتی ہے۔ امریکا کے کئی ٹاپ برانڈز کے پیچھے خورخہ لمان کا ہی ہاتھ ہے۔ اس کی برازیلین انویسٹمنٹ کمپنی 3جی کپیٹل نے Kraft، Heinz، Burger King، Tim Hortons، Anheuser Busch اور SAB Miller میں سرمایہ کاری کی ہوئی ہے یا پھر انہیں خریدا ہوا ہے۔
موجودہ Kraft Heinz میں زیادہ تر شیئر لمان اور وارن بفٹ کا ہے۔ کرافٹ ہائنز اس وقت دنیا کے شہرت یافت کنزیومر برانڈ یونی لیور کو خریدنے کی تیاریوں میں ہے۔

یونی لیور نے اپنے بیان میں خریداری کے امکان کو رد کر دیا ہے لیکن کرافٹ کے مطابق وہ خریداری کی شرائط کے حوالے سے کسی نتیجے پر پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیںَ۔ یونی لیور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسے اس خریداری میں مزید دلچسپی نہیں۔
اگر یہ ڈیل ہوجاتی ہے تو دنیا کے بہترین برانڈز ایک ہی کمپنی کی ملکیت میں آجائیں گے۔

(جاری ہے)


لمان کی کمپنی نے 3جی انویسٹمنٹ کی مدد سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر کے کرافٹ اور ہائنز کا انضمام کیا اور دنیا کی 5ویں بڑی فوڈ کمپنی بنا دیا۔

2010 میں لمان نے 3.3 ارب ڈالر میں برگر کنک کو خریدا اور 11.3 ارب ڈالر میں ٹم ہورٹن کو خرید کر اسے برگر کنگ کے ساتھ ملا دیا۔
ہارورڈ گریجویٹ صحافی سے نیشنل ٹینس چیمپئن، پھر بینکر اور اب ارب پتی سرمایہ کار بن گیا۔ فوربز کے مطابق اس کے اثاثوں کی مالیت 29 ارب ڈالر ہے۔
لمان کی کہانی کچھ اس طرح ہے کہ وہ 1939 میں ریوڈی جنیرو میں پیدا ہوا۔ اس کا باپ سوئس کاروباری تھا، جو 1920 کی دہائی میں برازیل چلا گیا۔

اس کا خاندان 300 سالوں سے سوئس پنیر کا کام کرتا تھا۔ اس کی ماں کا تعلق باہیا کے کوکوا کے تاجرخاندان سے تھا۔ 17سال کی عمر میں لمان برازیل چھوڑ کر ہارورڈ چلا آیا۔ 1961 میں اس نے 20 سال کی عمر معاشیات میں گریجویشن مکمل کی۔ ہارورڈ کے بعد اس نے برازیل کے تیسرے قدیم ترین اخبارجرنل ڈو براسل میں کام شروع کر دیا۔بظاہر وہ صحافت میں کامیاب نہیں تھا۔

اس کے بعد اس نے سوئزرلینڈ میں کریڈٹ سوئسی میں ٹریننگ شروع کر دی۔
لمان 5 بار برازیل کا نیشنل ٹینس چیمپئن بھی بنا۔ دوہری شہریت کے باعث اس نے ڈیوس کپ میں برازیل اور سوئزرلینڈ کی نمائندگی کی۔ اس نے ویمبلڈن میں بھی شرکت کی۔
1971 میں 32 سال کی عمر میں لمان نے ایک غیر اہم بروکریج بانکو ڈی ایویسٹ منٹو گرانٹیا کو 8 لاکھ ڈالر میں خریدلیا۔ 1980 کی دہائی میں یہ کمپنی نوجوانوں کے کام کرنے کی پسندیدہ جگہ بن گئی۔
1989 کے بعد لمان نے کمپنیوں میں سرمایہ کاری شروع کردی اور بہت سی کمپنیوں کو خرید لیا۔۔ آج لمان کی کمپنی کرافٹ ہائنز یونی لیور کے پیچھے لگی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :