مغرب کی الگ تھلگ رہنے کی پالیسی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں رکاوٹ ہے،وزیردفاع خواجہ آصف

ہفتہ 18 فروری 2017 23:10

میونخ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مغرب کی الگ تھلگ رہنے کی پالیسی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں رکاوٹ ہے،مغرب کی حالیہ پالیسیاں دہشتگردی میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز میونخ میں ہونے والی سیکورٹی کانفرنس کے پینل مباحثے میں خواجہ آصف نے شرکت کی،جہاں پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مغرب کی موجودہ پالیسیاں دہشتگردی میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں،دہشتگردی کے خاتمے کے لئے مغرب کو اپنی پالیسیاں بدلنا ہوںگی،مغرب کی الگ تھلگ رہنے کی پالیسی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں رکاوٹ ہی۔(ولی)

متعلقہ عنوان :