بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش میں مصروف ہے ،نفیس زکریا

افغانستان میں بے تحاشہ دہشتگرد تنظیموں نے اپنی پناہ گاہیں بنا لی ہیں،ہم چاہتے ہیں افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو، ترجمان دفتر خارجہ

ہفتہ 18 فروری 2017 23:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کر رہا ہے، افغانستان خود بھی دہشتگردی کا شکار ہے،افغانستان میں بے تحاشہ دہشتگرد تنظیموں نے اپنی پناہ گاہیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو۔

ہفتے کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا کہ بھارت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کر رہا ہے،جیت دوول نے 2014 میں یہ بیان دیا تھا کہ وہ پاکستان کے خلاف دہشتگردوں کو استعمال کریں گے ، افغانستان میں بے تحاشہ دہشتگرد تنظیموں نے اپنی پناہ گاہیں بنا لی ہیں جس کی وجہ سے افغانستان خود بھی دہشتگردی کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

ہم افغان حکومت سے کہتے ہیں کہ اپنی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں، افغانستان کے اندر استحکام کیلئے باہمی تعاون کی ضرورت ہے اور پاکستان اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ چک ہیگل نے 2011 میں ایک جگہ خطاب کرتے ہوئے یہ بات بڑی تفصیل سے بیان کی تھی کہ کس طرح ہندوستان، افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کر رہا ہے،ہم نے ہندوستان کے حوالے سے کئی بار ہر فورم پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری شکایت ہے کہ دہشتگرد افغانستان سے آ کر پاکستان میں کارروائیاں کرتے ہیں اسی لیے ہم نے اپنے طور پر بارڈر منیجمنٹ کے حوالے سے کافی کام کیا ہے اور ہم افغان حکومت سے یہ کہتے ہیں کہ وہ بھیبارڈر منیجمنٹ بہتر بنائے، افغانستان ہماری انٹیلی جنس شیئرنگ پر کام کرے لیکن ادھر سے اس قسم کا کام نہیں کیا جا رہا جس کی وجہ سے ہمیں بار بار انہیں کہنا پڑتا ہی