جمعیت آئندہ عام انتخابات میں ملک بھر میں اکثریت جماعت ابھر کر سامنے آئے گی, مولانا راشدخالد محمود سومرو

ہفتہ 18 فروری 2017 23:15

گنداواہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) جمعیت علمائے اسلام سندھ صوبہ کے جنرل سیکرٹری مولانا راشدخالد محمود سومرو نے کہا ہے کہ جمیعت خد اکی زمین پر خدا کا نظام لانا چاہتی ہے ۔آئیندہ انتخابات 2018 میں جمیعت ملک بھر میں اکثریت جماعت ابھر کر سامنے آئے گی۔موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے ۔ ملک میں بدامنی ،لاقانو نیت ، مہنگائی عروج پر ہے۔

جبکہ پیپلز پارٹی حکومت صرف لوٹ مار میں مصروف عمل ہے ظلم تو یہ ہے کہ 18سال کی عمر تک کلمہ پڑھنانے کی اجازت نہیں تھی کا قانون پاس کرویا گیا تھا ۔ یہ جمیعت کا کارنامہ ہے کہ اس قانون کو وآپس کرایا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مدرسہ ابوذر غفاری گنداواہ میں عظمت قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ اب عوام تمام پارٹیوں سے مایوس ہو گئے ہیں جمیعت ہی وہ جماعت ہے جو عوام کی صحیح طور پر نمائیندگی کر سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے سیون شریف میں بم حملے کی سخت الفاظ میںمزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے انسان نہیں ہو سکتے ہیں انھوں نے کہا کہ آئیندہ انتخابات میں مولانا فضل الرحمن ملک کا وزیر اعظم بنیں گے اور بلوچستان سے وزیر اعلٰی بھی جمیعت کا بنے گا۔اس موقع پر جمیعت علمائے اسلام سندھ کے نائب امیر سید سراج احمد شاہ امروٹی،جمیعت علمائے اسلام بلوچستان کے نائب امیر مولانا عبداللہ جتک و دیگرز نے خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :