فیصل آباد، تمام بھٹہ خشت پر چائلڈ لیبر سے متعلق قوانین کی سختی سے پابندی کرائی جائے،ڈپٹی کمشنر سلمان غنی

ہفتہ 18 فروری 2017 23:15

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) ضلع میں تمام بھٹہ خشت پر چائلڈ لیبر سے متعلق قوانین کی سختی سے پابندی کرائی جائے اور کسی بھٹہ پر بچے کام کرتے ہوئے نظر نہیں آنے چاہیں بصورت دیگر بھٹہ مالک اور بچے کا والد بھی قانونی کارروائی کی زد میں آئیں گے۔

(جاری ہے)

یہ بات ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد شاہد نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس ڈائریکٹر لیبر غلام عباس چیمہ،اسسٹنٹ کمشنرزبلاول ابڑو،میر محمد نواز بھروانہ،شہریار عارف،مصور خاں نیازی،کنور انوار خاں،کنول بتول، بھٹہ خشت ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور دیگر بھی موجود تھے۔

صدر اجلاس نے کہا کہ بھٹہ خشت پر بچوں سے جبری مشقت کے خاتمے کیلئے بھرپور مہم جاری رہنی چاہیئے اور خلاف ورزی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔انہوں نے کہا انسپکشن کے دوران کسی سے زیادتی نہیں کی جائے گی تاہم بچے مزدوری میں مصروف نہیں ہونے چاہیں۔انہوں نے لیبر افسران اور اسسٹنٹ کمشنرز سے کہا کہ وہ بھٹوں کی چیکنگ سے متعلقہ رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر ڈی سی آفس کو فراہم کریں۔اس موقع پر بھٹہ خشت ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے کہا کہ چائلڈ لیبر کے خاتمے کے حق میں ہیں اس ضمن میں بھرپور تعاون کریں گی

متعلقہ عنوان :