فیصل آباد، نامکمل حفاظتی انتظامات کے حامل تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ڈپٹی کمشنر سلمان غنی

ہفتہ 18 فروری 2017 23:15

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے وارننگ دی ہے کہ نامکمل حفاظتی انتظامات کے حامل تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی لہٰذا وہ کارروائی سے بچنے کیلئے سیکیورٹی شرائط پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔انہوں نے یہ وارننگ گورنمنٹ ٹیکنیکل بوائز ہائی سکول پیپلز کالونی سمیت دیگر تعلیمی اداروں کے سرپرائز وزٹ کے دوران سیکیورٹی اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیتے ہوئے جاری کی۔

اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) بلاول ابڑو بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے تعلیمی ادارہ میں حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا اورکہا کہ سیکیورٹی ہدایات پر سوفیصد عملدرآمد کے سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا لہٰذا شدید احساس کرتے ہوئے اقدامات کو ہر زاویے سے مکمل کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ پر ذمہ دار اہلکار ہی متعین ہونے چاہیں جبکہ تربیت یافتہ سیکیورٹی گارڈز کو چوکس رکھیں اور اگر اضافی کیمرے یا سیکیورٹی گارڈ درکار ہوں تو فوری بندوبست کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے تعلیمی ادارے کے اندرونی و بیرونی حصوں،دیواروں کی اونچائی،خاردار تاروں کی تنصیب اور سی سی ٹی وی کیمروں کی سمتوں کو بھی چیک کیا اور کہا کہ کیمروں کی نظر سے تعلیمی ادارے کا کوئی گوشہ اوجھل نہیں رہنا چاہیئے اور اندرونی و بیرونی جگہوں میں سیکیورٹی کیلئے خطرہ کے تمام خدشات دور ہونے چاہیں۔انہوں نے سیکیورٹی گارڈ اور چوکیدار کی استعداد کا جائزہ لیتے ہوئے ان کے فرائض ذہین نشین کرائے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اچانک دورں کا سلسلہ جاری رہے گا اور سیکیورٹی اقدامات میں کوئی کمی یا خامی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے تعلیمی اداروں میں جماعت ہشتم کے امتحانی سنٹرز کا دورہ بھی کیا اور امتحانی عمل کا جائزہ لیتے ہوئے ضروری انتظامات کو چیک کیا۔اس موقع پر سربراہ ادارہ ڈاکٹر محمد فاروق نے سیکیورٹی امور سے آگاہ کیا

متعلقہ عنوان :