فوجی عدالتوں کو حکومت نے خود فٹبال بنا رکھا ہے،حکومت غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے،نوید قمر

ہفتہ 18 فروری 2017 23:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کو حکومت نے خود فٹبال بنا رکھا ہے،حکومت غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نوید قمر نے کہا کہ ہم2سال سے کہہ رہے ہیں کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہورہا مگر حکومت کوئی توجہ نہیں دے رہی،فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع میں کوئی رکاوٹ نہیں،حکومت نے خود فوجی عدالتوں کو فٹبال بنا رکھا ہے،وفاقی حکومت غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہی۔(ولی)

متعلقہ عنوان :