بے گناہوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا،نواب ثناء اللہ زہری

دہشت گرد پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف حالیہ کامیاب کاروائیاں باعث اطمینان ہیں،وزیراعلی بلوچستان بیان

ہفتہ 18 فروری 2017 23:09

بے گناہوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا،نواب ثناء اللہ ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے پاک فوج اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف حالیہ کامیاب کاروائیوں کو باعث اطمینان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف سیاسی و عسکری قیادت کا واضح موقف اور دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی بھرپور کاروائیاں قوم کے لیے باعث حوصلہ و فخر ہیں، اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے حوالے سے گذشتہ چند روز ملک و قوم کے لیے تکلیف اور مشکل کا باعث تھے، دہشت گردوں نے اپنی بزدلانہ کاروائیوں کے ذریعے بے گناہ لوگوں کا خون بہایا تاہم ان سے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔

دہشت گرد پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ہم کل بھی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم اور متحد تھے آج بھی ہیں اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معصوم اور بے گناہ شہریوں کو بربربیت کا نشانہ بنا کر ہمارے دل پر گھاؤ لگایا ہے پاکستان کی ترقی دشمن کی نظروں میں خار کی طرح کٹھک رہی ہے تاہم دشمن کو سمجھ لینا چاہیے کہ ملک کی ترقی کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا پاکستان میں امن و استحکام بھی آئے گا اور یہ ترقی بھی کریگا، انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال باہم اتحادو اتفاق کی متقاضی ہے، ہمیں سیاسی اور دیگر ہر قسم کے اختلاف کو پس پشت ڈالتے ہوئے اندرونی و بیرونی دشمنوں کو واضع پیغام دینا ہوگا کہ ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ہم یک صف ہیں اور اپنی بہادر افواج اور سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، دریں اثناء وزیراعلیٰ نے سیکورٹی کے حوالے سے درپیش خدشات کے پیش نظر کوئٹہ شہر اور صوبہ بھر میں حفاظتی اقدامات کو مزید موثر بنانے اور دہشت گرد عناصر اور ان کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ نے پولیس ، ایف سی اور لیویز کے عزم و حوصلہ کی کی داد دیتے ہوئے ان کی قربانیوں کو سراہا ہے اور اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ہمارے سیکورٹی ادارے بلاخوف و خطر دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچاتے رہیں گے ، وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ امن و امان کی موجودہ صورتحال کا تقاضہ ہے کہ دہشت گردوں کی ہر کاروائی اور اقدام کا فوری اور موثر ردعمل دیا جائے جس کے لیے انتظامیہ اورسیکورٹی فورسز کے درمیان مکمل ہم آہنگی اور مربوط روابط کا فروغ اہمیت کا حامل ہے جن کی اولین ذمہ داری عوام کے جان و مال کا تحفظ ہی

متعلقہ عنوان :