چین میں فضائی آلودگی کا جائزہ لینے کیلئے ٹیمیں روانہ

ہفتہ 18 فروری 2017 22:10

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) چین نے 18شہروں میں فضائی آلودگی کا جائزہ لینے کیلئے ٹیمیں روانہ کر دیں۔ ہفتہ کو چینی وزارت تحفظ ماحولیات کے بیان کے مطابق بیجنگ ،تیانجن،ہیبے اور اس سے ملحقہ علاقے جن میں شان شی، شینڈونگ اور صوبہ ہینان شامل ہیں کا معائنہ کیا گیا ۔ چین کے 137مقامی حکومتی اداروں اور کمپنیز میں 33مسائل تلاش کئے ۔

صوبائی سطح پر ہیبے کے دارالحکومت شی جیا جیانگ میں ماحولیات بیورو نے فضائی آلودگی بارے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے فضائی آلودگی کے خلاف ایمر جنسی نافذ کردی ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دوسرے ادارے اس سلسلہ میں پوری طرح مدد گار نہیں ۔ شی جیا جیانگ میں ادویات پیدا کرنے والی چھوٹی کمپنیاں فضائی آلودگی میں زیادتی کا باعث بن رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

چینگ ہو شہر میں بہت سی کمپنیاں فضائی آلودگی میں کمی کرنے کی شرائط پر پورا نہیں اترتیں ۔

صوبہ ہینان کے شہر ہیبے میں دوتعمیراتی سائٹس نے فضائی آلودگی پر الرٹ کے باوجود کام کو روکنے میں ناکام رہی جبکہ یہ کمپنیاں فضاء میں گرد کو پھیلانے کا سبب بن رہی ہیں ۔ اس سلسلہ میں ٹیم نے وہاں کی مقامی حکومت کو اگلی تحقیقات اور اس کی اصلاحات کے لئے بھیج دیا ۔ چین زیادہ فضائی آلودگی کا سبب بننے والی کمپنیوں ،گاڑیوں کے خلاف بھی کاروائی کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :