ماضی کے تلخ تجربات کو بھلاتے ہوئے باہمی تعلقات کو درست سمت پر استوار کریں

جاپان اور چین کے باہمی تعلقات میں بہتری لانے میں رواں سال اہم کردار ادا کرے گا ،چینی وزیر خارجہ کا اپنے جاپانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران گفتگو

ہفتہ 18 فروری 2017 22:10

بون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) جرمنی کے شہر بون میں جاری جی ٹوئنٹی وزرائے خارجہ کانفرنس میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای اور جاپانی وزیر خارجہ کیشیدہ کے درمیان ثانوی ملاقات ہوئی ۔ہفتہ کو بون میں چینی وزیر خارجہ نے اپنے جاپانی ہم منصب سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو باہمی تعلقات کی سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اور ماضی کے تلخ تجربات کو بھلاتے ہوئے باہمی تعلقات کو درست لے جانا چاہیے ۔

وانگ نے زوردیتے ہوئے کہا کہ چین اور جاپان دونوں کیلئے یہ باہمی تعلقات استوار کرنے کا بہترین موقع ہے ۔جاپان کی طرف سے ماضی قریب میں بہت سی ایسی حرکات سرزد ہوئیں جن سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں خرابی کا سبب بنی ۔انہوں نے کہا کہ یہ تب ہی ممکن ہے کہ جب جاپان اپنے وعدوں کی پاسدار اور ذمہ دار رویے کا مظاہرہ کرے ۔

(جاری ہے)

جاپانی وزیر خارجہ کیشیدہ نے کہا کہ جاپان اور چین کے باہمی تعلقات میں بہتری لانے میں رواں سال اہم کردار ادا کرے گا ۔

انہوں نے کہا کہ باہمی تعلقات کے تجدید کی 45ویں سالگرہ کے موقع پر جاپان تقریبات کا انعقاد کرے گا ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے چین کو اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کردیا ہے ۔جاپان ٹو چائنہ پالیسی کی حمایت نہیں کرتا بلکہ ون چائنہ ون تائیوان کا موقف رکھتا ہے جبکہ آزاد تائیوان کی بھی حمایت نہیں کی جائے گی اور یہ موقف تبدیل نہیں ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :