تعلیمی ادارو ں کی سکیور ٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،مشتاق سیال

ہفتہ 18 فروری 2017 21:40

خانیوال۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء)ڈائر یکٹر پبلک انسٹر کشنز پنجا ب مشتا ق سیال نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارو ں کی سکیور ٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، حکومتی ہدا یات کے مطابق سکیورٹی کے معیا رات بنا ئے جائیں، غفلت کے مرتکب افسرا ن اور ہیڈز کے خلاف سخت کارروائی ہو گئی، وہ گزشتہ رو ز ضلع بھر کے تعلیمی افسرا ن کے ساتھ گور نمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول میں ایک اجلاس سے خطا ب کر رہے تھے، اس موقع پر چیف ایگزیکٹو اعزاز احمد جوئیہ ، ڈی او سکینڈری ، الطا ف ثا قب ، ڈی او ایلمنٹری کستو را جی شاد ، ڈپٹی ڈی او ز اور دیگر افسرا ن موجو دتھے ، ڈی پی آئی مشتاق سیال نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے حوا لے سے طلبا ء طا لبات کی نفسیا تی ٹریننگ بھی کروائی جائے، ڈی پی او نے جن ادارو ں کی کار کر دگی ناقص تھی انہیں سر نڈر کرنے کے احکا مات بھی جاری کئے ۔