ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مختلف محکموں کی موک ایکسرسائز

ہفتہ 18 فروری 2017 21:40

خانیوال۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء)کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے خانیوال پولیس کی طرف سے موک ایکسرسائز کروائی گئی جس میںمحکمہ پولیس ‘ سول ڈیفنس ‘فائربریگیڈ‘ ریسکیو 1122‘ ٹی ایم اے ‘بم ڈسپوز ل سکواڈ‘ایلیٹ فورس ‘ٹریفک پولیس سمیت خفیہ ایجنسیوں ودیگر اداراوں کی کارکردگی جانچنے کیلئے انہیں اطلاع دی گئی کہ پرانا لاری اڈا نزد ایوب چوک پر دہشت گردی کاخطرہ ہے لہذا فوری ریسپانس دیں۔

(جاری ہے)

ا س ضمن میں ڈی پی او آفس سے جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر خان کی ہدایات پر محکمہ پولیس کی جانب سے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پرانا لاری اڈا نزد ایوب چوک پر موک ایکسرسائز کروائی گئی اس موک ایکسرسائز کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تحفظ فراہم کرنیوالے ادارے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہیں تاکہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے قانون نافذ کرنے والے ادارے اطلاع ملتے ہی پانچ منٹ کے اندر اند ر مخصوص جگہ پر پہنچ گئے سکیورٹی اداروں کی بھاری نفری کو دیکھ کر شہری پریشان ہوگئے لیکن جب انہیں پتہ چلا کہ یہ خانیوال پولیس کی جانب سے کسی بھی ناگہانی واقعہ سے نمٹنے کے لیے ایک ایکسرسائز ہے تو شہریوں نے تمام محکمہ جات کے کوئیک ریسپونس کو سراہتے ہوئے کہاکہ کوئی شک نہیں خانیوال پولیس اور دیگر ادارے عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے الرٹ اور مستعد ہیں ۔