نوجوان کی لاش برآمد، سیف اللہ کے نام سے شناخت ،لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل

ہفتہ 18 فروری 2017 21:40

ملتان۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء) مظفرگڑھ کے قصبہ بھٹہ پور سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقے بھٹہ پور کے چوک کے نزدیک ایک 20 سالہ نوجوان کی لاش ملی ہے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی تھانہ صدرپولیس موقع پر پہنچ گئی، ابتدائی تفتیش سے نوجوان کی شناخت سیف اللہ کے نام سے ہوئی اور مقتول علی والا ملتان کا رہائشی ہے،مظفر گڑھ تھانہ صدر کی پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلے ڈی ایچ کیو منتقل کر دی ہے۔