واسا شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کا ر لارہا ہے،رائومحمدقاسم

ہفتہ 18 فروری 2017 21:40

ملتان۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء)منیجنگ ڈائریکٹر واسا رائو محمد قاسم نے کہا ہے کہ واسا ملتان محدود وسائل کے باوجود شہریوں کو فراہمی ونکاسی آب کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کا ر لارہا ہے، جائیکا کے تعاون سے جاری ٹریننگ سیشن کے باعث واسا آفیسر ان ا ور سٹاف کی استعداد کار بڑھانے میں مدد ملے گی اور ان کی صلاحیتوں میں بھی نکھار آئے گا انہوں نے چونگی نمبر ( 9) ڈسپوزل اسٹیشن کو ورکنگ کے لحاظ سے ماڈل ڈسپوزل اسٹیشن کا درجہ دینے کی بھی ہدایات جاری کر دی ہیں، انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز جاپان انٹرنیشنل کواپریشن ایجنسی (جائیکا) کے وفد سے میٹنگ اور مختلف مقامات پر دورہ کرتے ہوئے کیا۔

ڈائریکٹر ورکس واسا شیخ محمد منیر اختر ، چیف ایڈوائزر جائیکا ڈاکٹر ساتو، جائیکا انجینئرز زین حسن ، اسماعیل عظیم ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز پی اینڈ ڈی عمیر اصغر سندھو اور عمیر ایوب بھی موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس دوران جائیکا کے وفد نے منیجنگ ڈائریکٹر کو بتایا کہ ملتان سمیت صوبہ بھر کے واسا کے آفیسران و ملازمین کی کیپسٹی بلڈنگ کے لیے مختلف مراحل میں ٹریننگ کی دی جارہی ہے جبکہ جائیکا کے تعاون سے واسا ملتان میں ڈسپوزل اسٹیشنوں اور ٹیوب ویلوں کی امپرومنٹ کے پراجیکٹ پر کام جاری ہے ،جائیکا وفد نے ایم ڈی واسا کے ہمرا چونگی نمبر 9 ڈسپوزل اسٹیشن اور گلگشت واٹر ورکس کا بھی دورہ کیا، اس دوران انہوں نے پینل کی ورکنگ ، ریکارڈ کی مینٹیننس، بلک فلو میٹر کے ڈسچارج اور کلورینیشن کے عمل کا معائنہ کیا۔