سانحہ سیہون،سندھ حکومت کا شہدا کے ورثا کے لیے 15 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان

شدید زخمیوں کو 10 لاکھ جبکہ دیگر زخمیوں کو ایک سے 5 لاکھ روپے فی کس دیئے جائیں گے، ترجمان وزیراعلی سندھ

ہفتہ 18 فروری 2017 23:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) حکومت سندھ نے سانحہ سیہون میں شہدا کے لواحقین کے لیے 15 لاکھ جب کہ شدید زخمی ہونے والوں کو 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق حکومت نے سیہون دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے لیے معاوضے کا اعلان کیا ہے، دھماکے کے شہدا کے لواحقین کوفی کس 15 لاکھ روپے دیئے جائیں گے جب کہ شدید زخمیوں کو10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے اور دھماکے کے دیگر زخمیوں کو 1 لاکھ سے 5 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق لواحقین اورزخمیوں میں امدادی رقم بلا تفریق تقسیم کی جائے گی۔دوسری جانب وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر سانحہ سیہون کے بعد ضلعی پولیس افسرجامشوروکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایس پی جامشورو طارق ولایت کوعہدے سے ہٹا دیا گیا جب کہ ان کی جگہ تنویرعالم اوڈھو کو ایس ایس پی جامشورو تعینات کردیا گیاہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :