آصف علی زرداری کی جناح ہسپتال میں ڈاکٹرعاصم حسین سے ملاقات

ہفتہ 18 فروری 2017 23:08

آصف علی زرداری کی جناح ہسپتال میں ڈاکٹرعاصم حسین سے ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے جناح اسپتال میں پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عاصم حسین کی عیادت کی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آصف علی زرداری اور ڈاکٹر عاصم حسین کے درمیان ون ٹو ون ملاقات ہوئی جو ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات میںسیاسی صورت حال اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آصف علی زرداری نے ڈاکٹر عاصم حسین کی خیریت دریافت کی۔