ڈور گلے پر پھرنے کے باعث موٹر سائیکل سوار نوجوان شدید زخمی

ہفتہ 18 فروری 2017 23:05

گوجرانوالہ۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء) کٹی پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے کے باعث موٹر سائیکل سوار نوجوان شدید زخمی ہو گیا ، ریسکیو اہلکاروں نے مضروب کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا، تفصیلات کے مطابق پینتیس سالہ نوجوان مقصود موٹر سائیکل پر سوار ہو کر کام پر جا رہا تھا کہ راستے میں کچا ایمن آباد روڈ پر اس کے گلے پر کٹی پتنگ کی ڈور پھر نے سے وہ شدید زخمی ہو گیا تاہم واقع کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچنے والے ریسکیو اہلکاروں نے مضروب نوجوان کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں پر اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :