اوچ پاور سے ڈیرہ مرادجمالی کے شہریوں کو بجلی کی فراہمی کے وعدے شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا ہے،علامہ عبدالحکیم انقلابی

حکمرانوں کی جانب سے ڈیرہ مرادجمالی میں ترقیاتی کاموں کے دعوے صرف اخبارات تک ہی محدود ہیں،رہنما جمعیت علماء پاکستان کا احتجاجی جلسے سے خطاب

ہفتہ 18 فروری 2017 23:00

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی رہنماء علامہ عبدالحکیم انقلابی نے کہاہے کہ اوچ پاور سے ڈیرہ مرادجمالی کے شہریوں کو بجلی کی فراہمی کے وعدے شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا ہے 220کے وی گریڈاسٹیشن کی تعمیر کاکام سست رفتاری کے باعث 2017میں بھی عوام کو بجلی ملنا مشکل ہے ڈیرہ مرادجمالی سے منتخب ہونے والے عوامی نمائندوں کی نااہلی کے باعث شہر مکمل کھنڈرات میں تبدیل ہوگیا ہے جن کے خلاف 20فروری کو ڈیرہ مرادجمالی سے اوچ پاور تک لانگ مارچ کیا جائے گا ان خیالات کااظہار انہوں نے عوامی مسائل کے حل کے لئے قائم کیئے گئے احتجاجی کیمپ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کیمپ میںایوب پندرانی ،وڈیرہ نصراللہ نیچاری ،لیاقت علی چھکڑابھی موجود تھے علامہ عبدالحکیم انقلابی نے کہا کہ اوچ پاور پروجیکٹ نے 1996میںگیس سے بجلی کی پیداوار شروع کیا مگر اس وقت سے لیکر اب تک ڈیرہ مرادجمالی کے باسیوں کو اوچ سے بجلی کے فراہمی کے کئی بار عوامی نمائندوں نے وعدے کیئے مگر اب تک بجلی کی فراہمی کے وعدے وفا نہیں کیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو چار سال کا عرصہ ہوگیا ہے مگر ان چار سالوں میں ڈیرہ مرادجمالی شہر میں ایک بھی پکی سٹرک نہیں بنائی گئی ہے اور حکمرانوں کی جانب سے ڈیرہ مرادجمالی میں ترقیاتی کاموں کادعوی صرف اخبارات تک ہی محدود ہے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ مرادجمالی شہر کو بائی پاس نہ ہونے کے باعث ٹریفک جام ہونا روز کا معمول بن چکی ہے سردی کے موسم میں گیس کا پریشر کی شکایات عام ہیں الاٹمنٹ سمیت دیگر اہم مسائل التوکا شکار ہوگئے ہیںانہوں نے کہا کہ بنیادی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ ڈیرہ مرادجمالی شہر کو اوچ پاور سے بجلی کی فراہمی کے لئے 20فروری کو ڈیرہ مرادجمالی سے 8کلو میٹر دور اوچ پاور تک لانگ مارچ کیا جائے گا اور اوچ پاور کے گیٹ کے سامنے دھرنا اور مظاہرہ کیا جائے گا جس میں شہری بڑی تعداد میں شریک ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :