ہم کسی اور نہیں عوام کے سہارے ہی اقتدار میں آئیں گے‘ چوہدری محمدسرور

تحر یک انصاف قومی امنگوں کی تر جمان جماعت ہے ‘ ہم آئین ‘ قانون‘پار لیمنٹ اور جمہو ریت پر یقین رکھتے ہیں ‘دہشت گردی میں ملوث تمام ہاتھوں اور چہروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر نا ہوگا ‘دہشت گردوں کے خلاف پاک افواج کی کامیاب کاروائیوں سے امن دشمنوں کو شکست ہو رہی ہے ‘وفود سے گفتگو

ہفتہ 18 فروری 2017 23:00

ہم کسی اور نہیں عوام کے سہارے ہی اقتدار میں آئیں گے‘ چوہدری محمدسرور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہم کسی اور نہیں عوام کے سہارے ہی اقتدار میں آئیں گے ‘تحر یک انصاف قومی امنگوں کی تر جمان جماعت ہے ‘ ہم آئین ‘ قانون‘پار لیمنٹ اور جمہو ریت پر یقین رکھتے ہیں ‘دہشت گردی میں ملوث تمام ہاتھوں اور چہروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر نا ہوگا ‘دہشت گردوں کے خلاف پاک افواج کی کامیاب کاروائیوں سے امن دشمنوں کو شکست ہو رہی ہے ۔

سابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحر یک انصاف نے ہمیشہ ملک میں پار لیمنٹ اور جمہو ریت کو مضبوط کر نے کی بات کی ہے مگر اس بات میں بھی کوئی شک نہیں جب تک ملک سے کر پشن ‘ظلم اور ناانصافی کا خاتمہ نہیں ہوگا اس وقت تک ملک میں جمہو ریت اور پار لیمنٹ مضبوط نہیں ہوسکتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف اپنے اصولی موقف اور نظریے کی وجہ سے آج پاکستان کی سب بڑی سیاسی اور عوامی جماعت بن چکی ہے اورتحر یک انصاف عوام کی طاقت سے ہی اقتدار میںا ٓئیگی ہم اس ملک کو کر پشن ظلم اور ناانصافی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلا کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر یں گے ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ایکشن میں کسی کیساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :