منڈی بہاؤالدین کے نواحی گائوں کھنانہ میں پچیس سالہ مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق

ہفتہ 18 فروری 2017 22:55

منڈی بہاؤالدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) منڈی بہاؤالدین کے نواحی گائوں کھنانہ میں پچیس سالہ مزدور کرنٹ لگنے سے جان بحق ، مزدور کا تعلق خانیوال تھا، نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں کھنانہ میں خانیوال کا رہائشی پچیس سالہ مزدور جو چھت پر زیر تعمیر عمارت میں کام کر رہا تھا تعمیر ہونے والی دیواروں پر پانی سے چھڑکائو کر رہا تھا کہ انتہائی قریب سے گزرنے والے گیارہ ہزار وولٹیج کی تاروں سے کرنٹ لگنے کے باعث موقع پر جان بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم امداد کے لیے موقع پر پہنچی تو اس سے پہلے ہی نوجوان جان کی بازی ہار چکا تھا واقع کی اطلاع ملتے ہیں پولیس تھانہ ملک وال نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے لیا اورپوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال ملک وال منتقل کر دیا جسے پوسٹ مارٹم کے بعد خانیوال سے پہنچنے والے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ۔

۔۔

متعلقہ عنوان :