گوجرخان پولیس نے ٹیکسی چھیننے والے 2 ملزمان کوگرفتار کر لیا

ہفتہ 18 فروری 2017 22:45

گوجرخان پولیس نے ٹیکسی چھیننے والے 2 ملزمان کوگرفتار کر لیا
گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء) پولیس تھانہ گوجرخان نے ڈکیتی کا سراغ لگا لیا راولپنڈی سے بک کرائی گئی ٹیکسی چھیننے والے دو ملزمان گرفتار کرلئے جبکہ منشیات اورپتنگیں برآمد کرکے متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ایاز منیر کی ٹیکسی کو راولپنڈی سے دو افراد نے بک کرایا اور گوجرخان جنڈی موڑ کے قریب ڈرائیور سے ٹیکسی چھین کر فرار ہوگئے جس پر پولیس تھانہ گوجرخان نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ایس ایچ او تھانہ گوجرخان شیخ قاسم کی زیر نگرانی پولیس نے ڈکیتی کا سراغ لگاتے ہوئے دو ملزمان محمد شہاب اور عاصم شہزاد کو گرفتار کرلیا ادھر سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران پولیس نے مختلف کاروائیوں میں آصف حسین سے 1450گرام چرس،محمد زاہد سے دس لیٹر شراب جبکہ پتنگیں ،ڈوریں فروخت کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کرکے پتنگیں اور ڈوریں قبضہ میں لے لیں پولیس تھانہ گوجرخان نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :