سیہون شریف خودکش دھماکے کا مقدمہ درج دہشت گردی اور ایکسپلوزوایکٹ کی دفعات بھی شامل

ہفتہ 18 فروری 2017 22:40

سیہون شریف خودکش دھماکے کا مقدمہ درج دہشت گردی اور ایکسپلوزوایکٹ کی ..
سیہون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں دہشت گردی اور ایکسپلوزوایکٹ کی دفعات بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جامشورومیں حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پرخودکش دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، سب انسپکٹررسول بخش پنہورکی مدعیت میں خودکش بمبار سمیت 5 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیاہے جبکہ مقدمے میں دہشت گردی اورایکسپلوزوایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گی ہیں۔ درج کرائی گئی ایف آئی آر کے متن کے مطابق 4 نامعلوم افراد ریکی کرتے رہے اوروقوعہ کے بعد فرارہوگئے، مزار پر7 بج کر ایک منٹ پر دھماکہ ہوا جس میں 74 افراد جاں بحق اور140 زخمی ہوئے۔