سانحہ لاہور کے شہید پولیس افسران اور اہلکاروں کی اہل خانہ کو مالی معاونت کی پیکیج کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال

ہفتہ 18 فروری 2017 22:36

سانحہ لاہور کے شہید پولیس افسران اور اہلکاروں کی اہل خانہ کو مالی معاونت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نی چیئرنگ کراس چوک خود کش دھماکی میں شہید ہونی والی پولیس افسران اور اہلکاروں کی اہل خانہ کو مالی معاونت کی پیکیج کی سمری منظوری کیلئی وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب کی طرف سی ارسال کی گئی سمری میں سفارشات کی گئی ہیں کہ شہید ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن (ر) احمد مبین اور ایس ایس پی آپریشنز زاہد محمود گوندل کی اہل خانہ کو پانچ ،پانچ کروڑ روپی ،ایک ،ایک کنال پر تعمیر شدہ گھر ،شہید افسران کی معمول کی پروموشن کیساتھ اہل خانہ کو مکمل تنخواہ اور مراعات کی ادائیگی ، بیوہ یا بچوں کو گریڈ 17میں سرکاری ملازمت ،زیر تعلیم بچوں کی اندرون یا بیرون ملک تعلیمی اخراجات اور بچیوں کی شادیوں کی اخراجات ادا کرنی سمیت اعلیٰ اعزازات سی نوازا جائی ۔

دھماکی میں شہید ہونی والی پانچ پولیس اہلکاروں کی اہل خانہ کی لئی ایک ، ایک کروڑروپی ، دس ، دس مرلی پر تعمیر شدہ گھر سمیت افسران کی طرز پر ہی معاونت اور اعلیٰ اعزازات دینی کی سفارشات کی گئی ہیں۔