ملازمت پر بحال نہ کرنے پر معذور شخص نے عدالت سے رجوع کرلیا

ہفتہ 18 فروری 2017 22:30

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) ملازمت پر بحال نہ کرنے پر معذور نے عدالت سے رجوع کرلیا، میونسپل کمیٹی جیکب آبادکے چیئر مین اور چیف آفیسر 22فروری کو ہائی کورٹ لاڑکانہ طلب، تفصیلات کے مطابق ملازمت سے برطرف کرنے پر معذور دیدار علی بروہی نے احتجاج کے بعد اب عدالت سے رجوع کرلیاہے معذور دیدار علی بروہی کی جانب سے ہائی کورٹ لاڑکانہ میں داخل پٹیشن پر چیئر مین میونسپل کمیٹی جیکب آباد اور چیف آفیسر کو 22فروری کو طلب کرلیا گیاہے دیدارعلی بروہی کاکہناتھاکہ میرے ساتھ انصاف کیاجائے عدالت سے پر امید ہوں۔

متعلقہ عنوان :