وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا سہون بم دھماکے میں متاثرین کیلئے معاوضے کا اعلان

شہداء کے لواحقین کو 15 لاکھ فی کس‘شدید زخمیوں کو 10 لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 5 لاکھ روپے دئیے جائیں گے

ہفتہ 18 فروری 2017 22:30

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا سہون بم دھماکے میں متاثرین کیلئے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سہون بم دھماکے میں متاثرین کے لئے معاوضے کا اعلان کردیا،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق شہید کے لئے معاوضے کی رقم 15 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے،اسی طرح شدید زخمیوں کو 10 لاکھ روپے فی کس اور معمولی زخمیوں کو 5 لاکھ روپے دئیے جائیں گے،شدید زخمی اسے تصور کیا جائے گا جس کے اعضاء دھماکے میں ضائع ہوگئے ہیں،زخمیوں کا تعین متعلقہ کمشنر کریں گے ،وزیراعلیٰ کے مطابق معاوضہ بلا تفریق دیا جائے گا اور اگر کوئی شہید کسی دوسرے صوبے سے تعلق رکھتا ہے تو اسے بھی معاوضہ دیا جائے گا،وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسی کی زندگی کی قناعت تو نہیں کرسکتا ،لیکن یہ ورثاء کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے مالی سپورٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :