گورنر سندھ زبیر عمرکی بلوچستان ہائوس کراچی میں گورنر بلوچستان سے ملاقات

دونوں صوبوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

ہفتہ 18 فروری 2017 22:25

گورنر سندھ زبیر عمرکی بلوچستان ہائوس کراچی میں گورنر بلوچستان سے ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے بلوچستان ہائوس کراچی میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران دونوں صوبوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،گورنر سندھ محمد زبیر نے اس موقع پر کہا کہ دونوں صوبوں کے درمیان قریبی تعاون سے باہمی ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا جس سے سندھ اور بلوچستان کے عوام کو فائدہ ہوگا، دونوں گورنرز نے اس موقع پر مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلوں پر بھی اتفاق کیا۔