فوجی عدالتوں میں توسیع، اسحاق ڈار کے پارلیمانی رہنمائوں سے رابطے

عوام کی سیکیورٹی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا فوجی عدالتوں کا تسلسل ضروری ہے،وزیر خزانہ

ہفتہ 18 فروری 2017 22:24

فوجی عدالتوں  میں توسیع، اسحاق ڈار کے پارلیمانی رہنمائوں سے رابطے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر پارلیمانی راہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی سیکیورٹی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا فوجی عدالتوں کا تسلسل ضروری ہے، اسحاق ڈار نے ہفتہ کی شب پارلیمانی رہنماؤں نوید قمر، مولانا فضل الرحمان،عطاء الرحمان، شاہ محمود قریشی، آفتاب شیرپاؤ اور دیگر سے رابطہ کیا اور کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جلد فیصلے کرنے کی ضرورت ہے دہشتگردی کے واقعات میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں جس پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے موثر ردعمل کی ضرورت ہے عوام کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، دہشتگردی کے خلاف مہم کیلئے فوجی عدالتوں کا تسلسل ضروری ہے، پارلیمانی رہنماؤں نے حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، اسحاق ڈار نے سپیکر قومی کو فون کیا اور پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس جلد بلانے کی ہدایت کی۔

(وقار)

متعلقہ عنوان :