یورپی یونین اور مغربی ممالک پاکستان میں مالی امداد کے بہانے قانون ناموس رسالت اور قادیانیوں کیخلاف آئینی ترامیم کوختم کرانا چاہتی ہیں،رہنما عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

سینٹ میں قانون ناموس رسالت کے خلاف آواز کااٹھایا جانا ایک بھیانک سازش ہے، ختم نبوت کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 18 فروری 2017 22:13

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام نورانی مسجد لیاقت کالونی میں ختم نبوت کانفرنس منعقد کی گئی جس کی صدارت مولانا عبدالسلام قریشی نے کی جبکہ کانفرنس سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنمائوںمولانا اللہ وسایا،مولاناقاضی احسان احمد،مولانامختاراحمداور مولاناتوصیف احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا اللہ رب العزت توحید میں وحدہ لاشریک اور محمد ﷺ خاتم النبیین ہونے میں وحدہ لاشریک ہیں،عقیدہ ختم نبوت وناموس رسالت ایمان کی جان اور اتحاد امت کا مظہرہے،آپ ﷺ کی عزت کامسئلہ تمام فرائض واعمال حسنہ پر مقدم ہیں ،انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ نے ہر دور میں تحفظ ناموس رسالت کی مثالی قربانیاں دی ہیں،یورپی یونین اور مغربی ممالک پاکستان میں مالی امداد کے بہانے قانون ناموس رسالت اور قادیانیوں کیخلاف آئینی ترامیم کوختم کرانا چاہتی ہیں جبکہ تحفظ ناموس رسالت کا قانون ہمیں اپنی جان سے بھی عزیز ہے، انہوں نے کہاکہ ناموس رسالت سیاست کامسئلہ نہیں ہے،توہین رسالت کے جرم کی سزا صرف اور صرف موت ہے جبکہ برطانیہ کے قانون کے مطابق حضرت عیسیٰ کی توہین پرسزائے موت ہے،سینٹ میں قانون ناموس رسالت کے خلاف آواز کااٹھایا جانا ایک بھیانک سازش ہے،مقررین نے کہا کہ حکومت پنجاب قادیانیت نوازی سے باز آجائے،میاں نوازشریف اجتماعی اور اساسی عقائدومسائل میں دخل اندازی نہ کرے،وفاقی حکومت کاقادیانیت نوازی کرنا،قانون ناموس رسالت کوچھیڑنا،چناب نگر کے تعلیمی ادارے قادیانیوں کے حوالے کرنا،قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ فزکس کو ملعون ڈاکٹرعبدالسلام قادیانی کے نام منسوب کرنا،دوالمیال چکوال میں قادیانی غنڈہ گردی کے باوجود ایف آئی آر درج نہ کرنااوربلاجواز مسلمانوں کوگرفتار کرنے جیسے اقدامات سے ملکی سالمیت کو دائو پر لگایا جارہا ہے، مقررین نے میاں نواز شریف کو واضح پیغام دیا کہ ناموس رسالت قانون کوختم کرنے والے خود قصہ پارینہ ہوجائیں گئے مگر تحفظ ناموس رسالت کاقانون موجود رہیگااور اسلامیان پاکستان عالمی ایجنڈے کوناکام بنادیں گے۔

متعلقہ عنوان :