حیدرآباد، ایم کیوایم ( پاکستان) کے زیر اہتمام سانحہ سہیون شریف ،سانحہ لاہور اور سانحہ کے پی کے کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے ختم قرآن وفاتحہ خوانی

ہفتہ 18 فروری 2017 22:13

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) ایم کیوایم ( پاکستان) ڈسٹرکٹ حیدرآبادکے زیر اہتمام سانحہ سہیون شریف ،سانحہ لاہور اور سانحہ کے پی کے کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے پکا قلعہ گروانڈ میں قرآن وفاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

قرآن وفاتحہ خوانی میں ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کی رکن وایم پی اے رعنا انصار ،ایم کیوایم حیدرآباد کے آرگنائزر و ایم پی اے راشد خلجی واراکین،حق پرست رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین ،حق پرست میئر حیدرآباد سید طیب حسین ،حیدرآباد کے حق پرست بلدیاتی نمائندے ،ایم کیوایم حیدرآباد زون کے سیکٹرز ،یونٹس وشعبہ جات میڈیکل ایڈ ،لیگل ایڈ ،لیبر ڈویژن ،اے پی ایم ایس او ،شعبہ اطلاعات اور شعبہ خواتین اور دیگر شعبوں کے ذمہ داران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

قرآن وفاتحہ خوانی کے اختتام پر تمام شہداء کے درجات کی بلندی اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے خصوصی دعائیں کئی گئی ۔