وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے سابق نگران وزیر خزانہ اور عالمی بنک کے سابق نائب صدر شاہد جاوید برکی کی ملاقات

پاکستان کی موجودہ اقتصادی کارکردگی خطے کی دیگر کئی معیشتوں سے بہتر ہے، ماضی کی نسبت ملکی اقتصادی کارکادگی میں واضح پیشرفت ہو رہی ہے، شاہد جاوید برکی

ہفتہ 18 فروری 2017 22:11

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے سابق نگران وزیر خزانہ اور عالمی بنک کے ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء) سابق نگران وزیر خزانہ اور عالمی بنک کے سابق نائب صدر شاہد جاوید برکی نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ اقتصادی کارکردگی خطے کی دیگر کئی معیشتوں سے بہتر ہے۔ماضی کی نسبت ملکی اقتصادی کارکادگی میں واضح پیشرفت ہو رہی ہے۔یہ باتیں انہوں نے ہفتہ کو یہاں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

جاوید برکی نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی اقتصادی کارکردگی بہتر ہے اور ملکی اقتصادی کارکردگی خطے کی دیگر کئی معیشتوں سے بہتر ہے لیکن عام تاثر اس سے مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مثبت اور حقیقی تشخص کو اجاگر کرنیکی ضرورت ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے تین سال کے دوران حکومت نے اقتصادی اصلاحات پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے اور کئی بین الاقوامی ادارے اب کھل کر پاکستان کی اقتصادی ترقی اور کامیابیوں کو تسلیم کر رہے ہیں۔ اس سے عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص میں اضافہ ہو گا۔جاوید برکی نے مردم شماری کرانیکے حکومتی اقدام کو سراہا اور کہا کہ پالیسی پلاننگ کیلئے صحیح اعداد وشمار انتہائی ضروری ہیں۔

متعلقہ عنوان :