جیکب آباد، ملازمت پر بحال نہ کرنے پر معذور نے عدالت سے رجوع کرلیا

ہفتہ 18 فروری 2017 22:09

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) ملازمت پر بحال نہ کرنے پر معذور نے عدالت سے رجوع کرلیا میونسپل کمیٹی جیکب آبادکے چیئر مین اور چیف آفیسر 22فروری کو ہائی کورٹ لاڑکانہ طلب تفصیلات کے مطابق ملازمت سے برطرف کرنے پر معذور دیدار علی بروہی نے احتجاج کے بعد اب عدالت سے رجوع کرلیاہے معذور دیدار علی بروہی کی جانب سے ہائی کورٹ لاڑکانہ میں داخل پٹیشن پر چیئر مین میونسپل کمیٹی جیکب آباد اور چیف آفیسر کو 22فروری کو طلب کرلیا گیاہے دیدارعلی بروہی کاکہناتھاکہ میرے ساتھ انصاف کیاجائے عدالت سے پرامید ہوں۔

متعلقہ عنوان :