این اے 48 کی پسماندگی ومحرومی ختم کر کے دم لوں گا

مرکزی رہنما مسلم لیگ ن انجم عقیل خان کا جلسہ سے خطاب

ہفتہ 18 فروری 2017 22:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) سابق ممبر قومی اسمبلی این اے 48 اسلام آباد و مرکزی رہنما مسلم لیگ ن انجم عقیل خان نے کہاہے کہ این اے 48 میرا گھر ہے انشاء اللہ اسکی پسماندگی ومحرومی ختم کر کے دم لوں گا ،خواہش ہے کہ اس علاقے کے بچے بچیاں جرنیل ،ڈاکٹر ، انجنئیر اور وکیل بنیں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے دشمن دوبارہ دھماکوں و سازشوں میں سر گرم ہوئے ہیں مگر ناکامی انکا مقدر ہے میٹرو بس اب یہاں بھی چلے گی ۔

وہ ہفتہ کویہاں ممبر یوسی 48 وارڈ نمبر 4 سرائے خربوزہ و سرگر م رہنما مسلم لیگ ن خالد محمود اعوان کے پبلک سیکرٹریٹ ڈھوک کشمیریاں میں افتتاح کے بعد عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب میں کیا اس موقع پر خواجہ افتخار کوارڈینیٹرا ین اے 48 ، ملک ریاض پراچہ صدر رورل ایریا این اے 48 ، عامر خان ، کرم خان ، عمران خان ، خاقان خان ، ملک اشرف ، جنرل کونسلر سید حسن شاہ ، ملک واجد ولی ، ملک ارشد ، سید رفاقت شاہ ، راجہ افتخار ، راجہ خلیل ، ملک شوکت ، چوہدری گل نواز ، حاجی آزاد ، ساجد جذبی اور دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انجم عقیل خان نے کہا کہ میرے آباواجداد بھی اسی علاقے کے ہیں اسلئے اس علاقے کا درد رکھتاہوں عوام کی دعاؤں سے صحت او ر دوبارہ زندگی ملی اپنی زندگی خدمت خلق کے لئے وقف کر دی ہے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے بھی 30 کروڑ کا فنڈ لیا جو علاقے پر لگا اب بھی این اے 48 کا کوئی بھی علاقہ ترقیاتی و تعمیراتی کاموں سے محروم نہیں رہے گا گھر گھر گیس بجلی پانی پہنچے گا گلیاں اور روڈ ز پختہ ہو ں گے انشاء اللہ پاکستان وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی کر ے گا اور ہر طرف خوشحالی ہوگی ۔

خالد محمود اعوان نے کہا کہ میں عوام کا خادم ہوں ہمارے مسائل انجم عقیل خان نے ہی حل کرانے ہیں ہم انکے دست وبازو ہیں مر تو سکتے ہیں میاں نواز شریف اور انجم عقیل خان کا ساتھ نہیں چھوڑسکتے خواجہ افتخار ،کرم خان ، ملک ریاض پراچہ نے کہا کہ پہلے بھی کام انجم عقیل خان نے کرائے آئندہ بھی یہی کرائیں گے موجودہ ایم این اے اسد عمر تو برائے نام ہی ہیں انجم عقیل خان علاقے کی پسماندگی و محرومیاں دور کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :