سردار مہتاب احمد خان عباسی کو وزیر عظم کا مشیر مقرر کرنا پارٹی کا دانشمندانہ فیصلہ ہے ، مسلم لیگ ن (فاٹا) کے سیکرٹری اطلاعات عبدالمنان اور دیگر کا مشترکہ بیان

ہفتہ 18 فروری 2017 22:02

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) سابق گورنر سردار مہتاب احمد خان عباسی کو وزیر عظم کا مشیر مقرر کرنا پارٹی کا دانشمندانہ فیصلہ ہے ،موصوف نے پہلے بھی عوام کی بھر پور خدمت کی ہے اور مشیر بننے کے بعد بھی مزید خدمت کریں گے ۔ن لیگ (فاٹا) وزیر اعظم نواز شریف کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن (فاٹا) کے سیکرٹری اطلاعات عبدالمنان جانباز، باجوڑ کے جنرل سیکرٹری محمد یار شاہد، ملک حاجی باچا گل، جاوید مہمند، اخترعلی کرم، سجاد خان اورکزئی، عبدالقیوم، اور فضل اکبر پریشان نے ایک مشترکہ بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ سردار مہتاب عباسی ہوابازی کے لئے وزیر اعظم کا مشیر ہونے کے ساتھ ساتھ چیئرمین پی، آئی، اے بھی بن گئے ہیں انہیں یہ عہدہ دینے سے ادارہ مزید ترقی کے راہ پر گامزن ہوگی سینئر رہنماوں نے مزید کہا کہ موصوف نے اپنے دور میں جو خدمت انجا دی ہے وہ بھی کسی سے پوشیدہ نہیں کیونکہ ان کی زندگی کا نصیب العین عوام کی خدمت کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :