جمعیت طلبہ عربیہ خیبر پختونخوا نے ستوری د خیبر تعلیمی ٹسٹ کے نتایج کا اعلان کردیا

ہفتہ 18 فروری 2017 22:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) جمعیت طلبہ عربیہ خیبر پختونخوا نے ستوری د خیبر تعلیمی ٹسٹ کے نتایج کا اعلان کردیا ۔ صوبائی ترجمان اویس قاسم کے مطایق جامعہ اسلامیہ تفہیم القرآن مردان کے طالب العلم محمد حنیف خان نے صوبہ بھر میں اول پوزیشن حاصل کی ۔جبکہ ضلع دیر بالا کے دو طالب العلم منیز اور عرفان مشترکہ طور پر دوسرے پوزیشن کے حقدار قرار پائے۔

تیسرا پوزیشن جامعہ تعلیم القران خال دیر پائین کے طالب العلم وجاہت سید کے حصے میں ائی۔اس موقع پر المرکز اسلامی پشاور میں ایک پروقارستوری د خیبر ایوارڈ سرمنی کا انعقاد ہوا۔تقریب میں صوبہ بھر کے دینی مدارس کے باصلاحیت طلبا کو ستوری د خیبر ایوارڈز دیئے گئے۔تقریب میں جمعیت طلبہ عربیہ کے مرکزی منتظم اعلی مولانا عبیدالرحمن عباسی ،مولانا شمشیر علی شاہد منتظم جمعیت طلبہ عربیہ خیبر پختون خوا،مولانا عبدالاکبر چترالی صدر جمعیت اتحا العلما صوبہ خیبر ،مولانا حنیف اللہ اور ممتاز عالم دین مولانا مفتی امتیاز مروت نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایورڈ سرمنی میں ستوری د خیبر ایوارڈ کے پوزیشن ہولڈر کو نقد انعامات سے نوازا گیا۔اس موقع پر اول پوزیشن ہولڈر کو 15ہزار،دوئم کو 10ہزار،اور تیسرے پوزیشن ہولڈر کو 5ہزا ر کا نقد انعام دیا گیا۔ شرکا و معزیزین نے جمعیت طلبہ عربیہ کے اس سرگرمی کو خوب سراہا او ر مستقبل میں جاری رکھنے کے ہدایت بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :