کے ایم سی کی اسپیشل گرانٹ میں سے کٹوتی سے پنشنرز کو7ماہ کے دوران 38کروڑ کی کم ادائیگی کرکے مسائل کا شکار بنادیا گیا ہے ، سید ذوالفقارشاہ

وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے 78کروڑ 20لاکھ کی پنشنرز کو ادائیگی کیلئے منظور سمری میں سے 26کروڑ کی ریلیز سی1350پنشنرز کو بقایا جات کی ادائیگی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نوٹس لیں،سجن یونین کا مطالبہ

ہفتہ 18 فروری 2017 20:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) سجن یو نین (سی بی ای) کے ایم سی کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ کے ایم سی کی سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر جاری کردہ 50کروڑ کی اسپیشل گرانٹ میں سی20کروڑ کی کٹوتی کی وجہ سے صرف پنشنرز کو 7ماہ کے دوران 38کروڑ کی کم ریلیز ہونے سے پنشنرز کو بقایا جات اور واجبات کی ادائیگی میں مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر 1350پنشنرز کی5برس سے رکے ہوئے 78کروڑ 20لاکھ کے واجبات کی ادائیگی کے لیے 78کروڑ 20لاکھ روپئے کی ادائیگی کے لیے منظوری کی سمری روانہ کی گئی تھی جس کو وزیراعلیٰ سندھ نے منظور کرکے محکمہ فنانس کو یہ رقم جاری کرنے کا حکم دے دیا تھا لیکن محکمہ فنانس نی78کروڑ 20لاکھ کی بجائے صرف 26کروڑ روپئے جاری کیے جس سی1350پنشنرز کو واجبات وبقایا جات کی ادائیگی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے الیکٹراک کے واجبات کے سلسلے میںایک ارب 26کروڑ 97لاکھ ایک ہزار 723روپئے کے ایم سی کو48ماہ میں دوکروڑ 64لاکھ 54ہزار فی ماہ OZTگرانٹ میں سے کٹوتی کے بعد مزید مسائل میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔فروری 2016ء سے پہلے کے ایم سی کیOZTگرانٹ 39کروڑ سے زائد تھی جوکہ میڈیکل اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ڈی ایم سیز میں ٹرانسفر کرنے کے بعد 25کروڑ کی کٹوتی کے بعد صرف 14کروڑ رہ گئی تھی ۔

ستمبر 2016سیOZTگرانٹ میں اضافے کے بعد کے ایم سی کیOZTگرانٹ 15کروڑ 91لاکھ ہوگئی تھی اب دوکروڑ 64لاکھ بجلی کی مد میں کٹوتی کے بعد 13کروڑ 26لاکھ 86ہزار رہ گئی ہے ۔حالانکہ اس مسئلے میں طے پایا تھا کہ بجلی کی مد میں کٹوتی حکومت سندھ ادا کرے گی ۔لیکن اب محکمہ فنانس نے شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری نبھانے کے لیے بجلی کی مدمیں 48ماہ کی کٹوتی کی منظوری دے کر تمام بلدیاتی اداروں کو مسائل میں جکڑھ لیا ہے ۔

کے ایم سی کی20کروڑ کی اسپیشل گرانٹ میں کٹوتی کے خلاف سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ۔جسکی سماعت 14فروری کو سا نحہ لاہور کی وجہ سے بورڈ ڈسچارج ہونے کی وجہ سے نہ ہوسکی ۔اب اس سلسلے میں فوری سماعت کے لیے درخواست دائر کی جارہی ہے انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے اس سلسلے میں نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔