سی پیک اورنان سی پیک توانائی منصوبوں پر دن رات کام جاری ہے،شہبازشریف

گیس پاور منصوبوں کے علاوہ ساہیوال میں 1320میگاواٹ کے کول پاور پلانٹ کو ریکارڈ مدت میں مکمل کیا جارہا ہے دنیا میں اتنی پیدواری گنجائش کے منصوبوںکی تکمیل پہلے کبھی اتنی کم مدت میں نہیں ہوئی، وزیراعلیٰ پنجاب سے چین کی معروف کمپنی ہاربن الیکٹرک انٹرنیشنل کے چیئرمین سے ملاقات میں گفتگو ،گوا یو کاپنجاب میں مختلف شعبوں کی ترقی کے لئے غیرمعمولی اقدامات پر وزیراعلیٰ کی قیادت کو خراج تحسین

ہفتہ 18 فروری 2017 20:50

سی پیک اورنان سی پیک توانائی منصوبوں پر دن رات کام جاری ہے،شہبازشریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ سی پیک اورنان سی پیک توانائی منصوبوں پر دن رات کام جاری ہے، گیس پاور منصوبوں کے علاوہ ساہیوال میں 1320میگاواٹ کے کول پاور پلانٹ کو ریکارڈ مدت میں مکمل کیا جارہا ہے، دنیا میں اتنی پیدواری گنجائش کے منصوبوںکی تکمیل پہلے کبھی اتنی کم مدت میں نہیں ہوئی۔

ہفتہ کو یہاںبھکی او ربلوکی گیس پاور پراجیکٹس پر کام کرنے والی چین کی معروف کمپنی ہاربن الیکٹرک انٹرنیشنل کے چیئرمین گوا یو (Mr.Goa Yu)نے ملاقات کی،جس میں بھکی اوربلوکی میں2400میگاواٹ کے گیس پاور پراجیکٹس پر کام کی پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین ہاربن الیکٹرک انٹرنیشنل نے پاکستان کے بعض شہروں میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا-چیئرمین ہاربن الیکٹرک انٹرنیشنل نے وزیراعلی محمدشہبازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم دکھ کی گھڑی میں پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہماری تما م تر ہمدردیاں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین ہاربن الیکٹرک انٹرنیشنل نے پنجاب میں مختلف شعبوںکی ترقی کے لئے غیرمعمولی اقدامات پر وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی قیادت میں پنجاب حکومت نے کئی شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اسی طرح گیس پاور منصوبوں پر اعلی معیار اور رفتار کے ساتھ کام ہورہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا ہے ۔

وزیراعلیٰ کی انتھک محنت کے باعث گیس پاور منصوبے تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں اورشہبازشریف نے گیس پاور منصوبوں کے لئے ہر سطح پر بھر پور تعاون فراہم کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی شہبازشریف کی غیر معمولی صلاحیتوں کااعتراف عالمی سطح پر بھی کیا جاتاہی-چیئرمین ہاربن الیکٹرک انٹرنیشنل نے یقین دہانی کرائی کہ بھکی اور بلوکی گیس پاور منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کریں گی-وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی قوم کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عزم پہلے سے زیادہ مضبوط ہواہے ۔

دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کرنے کے لئے پور ی قوم یکجا ہے اور دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروںکیلئے پاکستان میں چھپنے کی کوئی جگہ نہیں ۔انہوںنے کہاکہ سی پیک اورنان سی پیک توانائی منصوبوں پر دن رات کام جاری ہے ۔بھکی اوربلوکی گیس پاورمنصوبوںکی جلد تکمیل چاہتے ہیں ۔امید ہے کہ بھکی پاورپلانٹ کی سنگل گیس ٹربائن اگلے ماہ کام شروع کردے گی۔

گیس پاور منصوبوں کے علاوہ ساہیوال میں 1320میگاواٹ کے کول پاور پلانٹ کو ریکارڈ مدت میں مکمل کیا جارہا ہے ۔ دنیا میں اتنی پیدواری گنجائش کے منصوبوںکی تکمیل پہلے کبھی اتنی کم مدت میں نہیں ہوئی۔سیکرٹری توانائی، چیف ایگزیکٹو آفیسرنیشنل پاورپارکس مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ،چیف ایگزیکٹو آفیسر قائداعظم تھرمل پاور لمیٹڈ کمپنی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔