وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس،صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر سماجی شعبوں کی ترقی ہماری ترجیحات ہیں‘ عوام کی ترقی اور خوشحالی کے منصوبے جس تیزی سے آگے بڑھائے جا رہے ہیں، اس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی‘ملتان میٹرو بس سروس نے ملتان شہر کو نئی شناخت دی ہے، پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے گئے ہیں،شہباز شریف رواں مالی سال کیلئے مختص سکیموں کو 30 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت

ہفتہ 18 فروری 2017 20:45

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس،صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ..
لاہور۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے اور خدمت خلق ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے۔

تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر سماجی شعبوں کی ترقی ہماری ترجیحات ہیں۔دیہی و شہری علاقوں کی ترقی کیلئے متوازن حکمت عملی اپنائی گئی ہے اور ہمارا ہر قدم کم وسیلہ طبقات کی فلاح و بہبود اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اٹھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کے منصوبے جس تیزی سے آگے بڑھائے جا رہے ہیں، اس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔

ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں میں شفافیت اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا گیا ہے۔ وسائل قوم کی امانت ہیں جن کے درست اور بروقت استعمال سے ہی عوام ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات مستفید ہوسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے 30 جون تک رواں مالی سال کیلئے مختص سکیموں کو مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کے بڑے پروگرامز پر پیش رفت کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ تیز رفتار ترقی کیلئے جدید انفراسٹرکچر نہایت اہمیت کا حامل ہے اور پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں انفراسٹرکچر کے منصوبو ںکا جال بچھا دیا ہے۔ پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کیلئے آبادی کے تناسب سے زائد وسائل رکھے ہیں اور اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس جنوبی پنجاب میں مکمل کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میٹرو بس سروس نے جہاں ملتان شہر کو نئی شناخت دی ہے وہاں جنوبی پنجاب کے عوام کو اعلیٰ معیار کی بین الاقوامی سفری سہولتیں بھی مہیا کی ہیں۔

جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے کے اضافی وسائل دیئے جا رہے ہیں۔ پنجاب حکومت نے وسائل کا ر، کم ترقی یافتہ علاقوں کی طرف موڑ دیا ہے اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ کو صوبے میں عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ملک ندیم کامران، ایم این اے حمزہ شہباز، سینیٹر سعود مجید، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سابق ایم پی اے سمیع اللہ خان اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔