روزگار فراہم کر کے کوئی جرم نہیں کیا ،پیپلز پارٹی کو ہر دور میں نشانہ بنایا گیا ‘ راجہ پرویز اشرف

پیپلزپارٹی ہمیشہ سے عدالتوں کا احترام کر تی آ ئی ہے،عدالت جب بلائے گی آئینگے‘ سابق وزیر اعظم کی گفتگو

ہفتہ 18 فروری 2017 20:33

روزگار فراہم کر کے کوئی جرم نہیں کیا ،پیپلز پارٹی کو ہر دور میں نشانہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ روزگار فراہم کر کے کوئی جرم نہیں کیا ،پیپلز پارٹی کو ہر دور میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا لیکن ہم ایسے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ۔

(جاری ہے)

نیب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ سے عدالتوں کا احترام کر تی آئی ہے اور کر تی رہے گی ،عدالت جب بھی بلائے گی ہم آئیںگے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دور حکومت میں کو ئی غیر قانونی کا م نہیں کیا تھا ،لو گوں کو روزگاردیا کیا یہ جرم ہے ۔ جن لوگوں کے اوپر بڑے بڑے الزامات ہیں وہ تو آزاد پھر رہے ہیں اورانہیںکوئی پو چھنے والا نہیں لیکن پیپلز پارٹی کیساتھ الگ رویہ اپنایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم گھبرانے والے نہیں پہلے بھی سر خرو ہوئے آئندہ بھی ایسا ہی ہوگا۔