ملک دشمن عناصرانتشارکے ذریعے عدم استحکام پیداکرناچاہتے ہیں،امیر مقام

بحیثیت انسان دہشت گردوں اورانکے سہولت کاروںکیخلاف معاشرے کے ہرفردکو کردار اداکرناہوگا، پی ٹی آئی کے بلین ٹریز زمین پر تو نہیں شاید چاندپر لگائے گئے ہیں، پشاور پر یس کلب میں شمولیتی تقریب سے خطاب

ہفتہ 18 فروری 2017 20:26

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ ‘ ملک دشمن عناصرانتشارکے ذریعے عدم استحکام پیداکرناچاہتے ہیں، بحیثیت انسان دہشت گردوں اورانکے سہولت کاروںکیخلاف معاشرے کے ہرفردکو کردار اداکرناہوگا،دہشت گردوںکے عزائم نہ ہمارے حوصلے پست کرسکتے ہیں،نہ پاک فوج کے ارادوںکومتزلزل کرسکتے ہیںاورنہ ہی عدلیہ کے کام میںخلل ڈال سکتے ہیں،ہم من حیث القوم دہشت گردی کے ناسورکوجڑ سے اکھاڑنے کیلئے پرعزم ہیں، خیبرپختونخوامیںبلین ٹریز نے سلمانی ٹوپی پہنی ہوئی ہے اسلئے کسی کونظرنہیںآرہے یا پھر صوبائی حکومت خیبرپختونخواکی اراضی کے بجائے بلین ٹری کامنصوبہ چاندپر لے گئی ہے۔

ان خیالات کااظہار امیر مقام نے پشاورپریس کلب میں پی ایم ایل( ق) ضلع پشاورکے صدراورممتازسیاسی وسماجی رہنماعظمت خان دائودزئی کی اپنے ساتھیوںسمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میںشمولیت کے موقعے پرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ(ن)کے دیگرقائدین بھی موجودتھے۔وزیراعظم کے مشیرنے کہا کہ آئے سیاسی راہنماوں اور کا ر کنوں کی بڑی تعداد کا آئے روز مسلم لیگ(ن)میں شمولیت اختیارکرناوزیراعظم محمدنوازشریف کی سیاسی بصیرت اوروفاقی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا مظہرہے۔

انہوںنے کہاکہ ہمارے قافلے میںشامل ہونیوالے ہمارے لئے کسی اثاثے سے کم نہیں،ہم انہیںقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیںاورانہیںپارٹی میںباعزت مقام دیاجائیگا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ احتساب کے بلندوبانگ دعوے کرنے والوںکاچہرہ بے نقاب ہوگیا ہے،انکا اپنا احتساب کمیشن قیام سے اب تک رولزکے بنا کام کررہاہے، اہلیت کی باتیںکرنیوالوںمیںاتنی اہلیت نہ رہی کہ احتساب کمیشن کیلئے قوانین بناسکیں یا وہ آئین کے مطابق29دن میںاحتساب کمیشن کیلئے ڈائریکٹرجنرل تعینات کرسکتے۔

انہوں نے کہاکہ 50سال پرانے واقعات کی بنا پر بات کا بتنگڑبنانے والے خود3سال پرانے حساب کتاب طلب کرنے پرحواس باختہ ہوگئے ہیں اوراداروںکی اختیارات کوچیلنج کرنے لگے ہیں کیونکہ حسب معمول خان صاحب کواپنے خلاف فیصلہ سننے کی عادت نہیںہے۔انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کے باہرسینہ تاننے والااب حکم امتناعی کوڈھال بناکراس کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہے ہیںمگرعوام انکے دوہرے معیارسے باخبرہے۔

انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کے اپنے ٹائون ٹو کے ناظم فریداللہ خان نے بلین ٹری کی دھجیاںاڑادی ہیںاورکہہ رہے ہیںکہ خان صاحب کے دعوںکے برعکس انکے علاقوںمیںایک درخت تک نہیںلگایاگیا۔وزیراعظم کے مشیرنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی فلاح وبہبودکیلئے نہیں بلکہ اس صوبے ،اداروںاورعوام پرتجربے کرنے آئی ہے یہ طالع آزماٹولہ مکمل طورپرناکام ہو گیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخواکے غیورعوام کے مینڈیٹ کاعمران خان نے مذاق اڑایاہے اوروہ خیبرپختونخوا میںاصلاحات لانے کی بجائے تخت پنجاب حاصل کرنے کیلئے اوچے ہتھکنڈوںپراترآئے ہیں۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ قرضہ نہ لینے کادعویٰ کرنیوالے اورمیٹروبس کوجنگلہ بس کہنے والے آج اسی میٹربس کیلئے قرضہ لینے کیلئے تیارہوگئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت کے منصوبوںکی نقل کرنے نیوالے ایک دن محمدنوازشریف کے مدح سرائی پرمجبورہوجائیںگے۔

انہوںنے کہاکہ پانامہ کیس کی آڑمیںعمران خان اورسراج الحق کواپنی پبلسٹی کاموقع ہاتھ آیاہے اور وہروزانہ سپریم کورٹ کے باہر دھماچوکڑی مچاتے ہیںمگرانکی بے بنیاداورغیرحقیقی باتوںپرعوام کان نہیںدھرتے کیونکہ عوام کی نظریںاقتصادی راہداری پر اور2018تک ملک سے تاریکیوںکے خاتمے پرہیں، خان صاحب کو جن جوانوںنے سپورٹ کیاتھاآج وہ جوان ان سے متنفرہوکرنوازشریف کے قافلے میںشامل ہورہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میںانہوںنے کہاکہ دہشت گرد آسمان سے نہیںٹپکتے بلکہ وہ اپنے سہولت کاروںکی تعاون سے نہتے شہریوںکونشانہ بنارہے ہیں اس لئے انکے سہولت کاروںکوبھی کچلناہوگا۔

متعلقہ عنوان :