سابق بھارتی آرمی چیف نے پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے کا اعتراف کر لیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 18 فروری 2017 19:19

سابق بھارتی آرمی چیف نے پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے کا ..
لاہور (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین18فروری۔2017ء) سابق بھارتی آرمی چیف نے پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی آرمی چیف وکرم سنگھ نے ایک بھارتی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اعتراف کیا ہے کہ پاکستان میں پاک فوج کو نقصان پہنچانے کیلئے بھارت دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت ہی بلوچستان کے شدت پسندوں اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ بھارت چاہتا ہے کہ پاک فوج کشمیر کے معاملے کو بھول جائے اسی لیے بھارتی سرکار دہشت گردوں کی پشت پناہی کرکے پاک فوج کی ساری توجہ ان کے اندرونی مسائل پر ہی رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔