کرایہ داری ایکٹ اور غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے پر 37ملزمان کے خلاف مقدمات درج

ہفتہ 18 فروری 2017 20:14

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء) راولپنڈی پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں اور غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 37ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔

(جاری ہے)

تھانہ نصیر آبادپولیس نے مالک مکان صداقت علی ، کرایہ دار مامور، منجان، تھانہ بنی پولیس نے وحید اور عدیل ، تھانہ نیوٹائون پولیس نے مالک مکان افضل ، کرایہ دار عالم ، وران خان ، شمس ، عبدالرحمن، عبداللہ ، ریاض ، اظہر ، عاقب، شاہنواز ، محمد نذراً، شکور ، نوید، عقیل، مختار، محمد نوید، مشتاق ،اسامہ، ذیشان، ذاکر، محمد سعد، بلال، عاطف، عرفان، ذوہیب، سجاد، علی اصغر کیخلاف کرایہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے جبکہ تھانہ گوجرخان پولیس نے یاسر ،نواز بٹ ،اشرف اور عنایت کو غیر قانونی طور پرگیس ری فلنگ کرتے ہوئے قابو کرلیا اور تھانہ ٹیکسلا پولیس نے اول خان اور حنیف کیخلاف 14فارنر ایکٹ جبکہ تھانہ گنجمنڈی پولیس نے فدا پینٹر کیخلاف وال چاکنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :