راولپنڈی،ہیروئن برآمدگی کے مقدمہ میں 2 ملزمان کو 20سال قید سخت اور 2لاکھ جرمانہ کی سز ا

ہفتہ 18 فروری 2017 19:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) انسداد منشیات راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری انوار احمد نے 6کلو گرام ہیروئن برآمدگی کے مقدمہ میں 2 ملزمان کو مجموعی طور پر 20سال قید سخت اور 2لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنائی ہے،ملزمان عمیر خان اور غیر ملکی کلسٹائن ازوچوکو وو مرسی کے خلاف اے این ایف نے چیکنگ کے دوران گاڑی سی6کلوگرام ہیروئن برآمد کرکے مقدمہ درج کیاتھا عدالت نے گزشتہ روز مقدمہ کی سماعت مکمل کرنے کے بعد دونوں ملزمان کو 10/10سال قید سخت اور 1لاکھ روپے فی کس جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنادی۔

متعلقہ عنوان :