کسی کوافغان سرزمین پرحملےیاآپریشن کی اجازت نہیں دیںگے،افغان آرمی چیف

شیلنگ کےجواب میں ملکی دفاع کیلئےپوری طرح تیارہیں،پاکستان کی دہشتگردوں کی فہرست پرکام کرنے کیلئے تیارہیں،پاکستان سے بھی دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی امیدکرتےہیں۔افغانی آرمی چیف کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 18 فروری 2017 18:42

کسی کوافغان سرزمین پرحملےیاآپریشن کی اجازت نہیں دیںگے،افغان آرمی ..
کابل(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 فروری2017ء) : افغان آرمی چیف نے کہاہے کہ کسی کوافغان سرزمین پرحملےیا آپریشن کی اجازت نہیں دیںگے،شیلنگ کے جواب میں ملکی دفاع کے لیے پوری طرح تیارہیں، پاکستان کی دہشتگردوں کی فہرست پرکام کرنے کیلئے تیارہیں،پاکستان سے بھی دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی امیدکرتےہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق افغان آرمی چیف کاکہناہے کہ افغان سرزمین پردہشتگردوں کی سرگرمیاں روکنےکیلیےکوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

دہشتگردوں کی فہرست پاکستان کےعلاوہ دوسرےذرائع سےبھی ملی ہے۔ ضرورت پڑنےپرمزید معلومات کامطالبہ بھی کرینگے۔ افغانستان نےبھی پاکستان کودہشتگردوں کی لسٹ اورشواہد مہیاکیےہیں۔ افغانی آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستان سے بھی دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی امیدکرتےہیں۔ کسی کوافغان سرزمین پرقبضہ نہیں کرنےدینگے۔ افغانستان میں بمباری،پاک افغان حکام نےتحفظات سےایک دوسرےکوآگاہ کیا۔ کسی کوافغان سرزمین پرحملےیا آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے۔ شیلنگ کے جواب میں ملکی دفاع کے لیے پوری طرح تیارہیں۔

متعلقہ عنوان :