پنجاب یونیورسٹی طلبہ کی ہم نصابی سرگرمیوں میں شاندار کارکردگی

ہفتہ 18 فروری 2017 19:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) پنجاب یونیورسٹی کے طلبائو طالبات نے مختلف اداروں کے زیر اہتمام منعقدہ ہم نصابی سرگرمیوں میں شرکت کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کیا اور کئی نمایاں پوزیشنز اپنے نام کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس کے زیر اہتمام سی ا ے پاکستان اولمپیڈ 2017ء کوئز مقابلوں میں محمد عاطف شفیق ، محمد گلفام اور اسد رضا نے پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے 25ہزارروپے نقد انعام جیتا۔

ان مقابلہ جات میں مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں سے 46ٹیموں نے شرکت کی۔ اسی طرح لاہور سکول آف اکنامکس میں منعقدہ لاہور سکول ڈیبیٹ 2017ء مقابلوں میں راشد تشفین ، نائمہ علی اور غلام محی الدین نے اردو پارلیمینٹری ڈیبیٹ میں رنر اپ ٹرافی جیتی جبکہ نائمہ علی کو بہترین اردو مقرر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

فاسٹ نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ سائنس لاہور میں منعقدہ آل پاکستان ڈرامہ فیسٹ مقابلوں میں سبینہ جاوید، شاہ زیب احمد ، سارہ طارق، زربہاخان ، وجاہت اورنگزیب ، سنبل ظفر، محمد ارسلان ، زین العابدین ، خولہ بنتِ جمال، زینب کیانی، کومل ادریس ، ہاشم عمر، ماہ رخ آغا، سبط حسن، عظمت مجید اور انعم ناصر نے تھیٹر مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے بہتر ین کلائیمکس ایوارڈ اپنے نام کیا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے شاندار کامیابی پر طلبہ کو مبارک باد پیش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :