لاہور،پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام گرین ڈے کی مناسبت سے تقریب

ہفتہ 18 فروری 2017 19:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام طلبائو طالبات کو قدرتی وسائل کی اہمیت ، جنگلات اور جنگلی حیات کو تحفظ فراہم کرنے بارے آگاہی فراہم کرنے کیلئے گرین ڈے کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

پرنسپل کالج پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان نے رضاکار طلبہ کی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے طلبائو طالبات میں ماحول کو درپیش خطرات اور ان سے نمٹنے کی تراکیب ، قدرتی وسائل کی اہمیت ، جنگلات اور جنگلی حیات کو تحفظ کی فراہمی بارے آگاہی بیدار کی۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر مبشر منور خان نے موسمیاتی تبدیلیوںکے نتائج اور معاشرے کے فائدے کیلئے سبز اصلاحات بارے بتایا۔انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ گرین پاکستان کے آئیڈیا کو فروغ دینے کیلئے اپنا وقت صرف کریں تاکہ وطن ِ عزیز کے ہر کونے میں قدرتی وسائل اور بہترین ماحول کی فراہمی کوممکن بنایا جا سکے۔ تقریب میں ڈاکٹر مبشر منورخان نے پودا بھی لگایا۔