پشاور ،3تھانوں کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز ، سنگین مقدمات میں مطلوب 6 اشتہاری مجرمان سمیت 120جرائم پیشہ افراد اورغیر رجسٹر ڈ 35 کرایہ دار گرفتار

ہفتہ 18 فروری 2017 18:24

پشاور ،3تھانوں کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز ، سنگین مقدمات ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاورنے کینٹ،صدر اور رورل سرکل کے مختلف تھانہ جات کے حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشنز کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 6 اشتہاری مجرمان سمیت 120جرائم پیشہ، مشتبہ و منشیات فروشوں اورغیر رجسٹر ڈ 35 کرایہ داروں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمدکیا گیا۔

آپریشن کے دوران 427گھروں کو، وی وی ایس سم کے ذریعے 240 گاڑیوں کو،آئی وی ایس پر230 اور سی ار وی ایس کے ذریعے 450 افراد کو چیک کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیف کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر پشاو ر محمد طاہر خان کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کی نگرانی میں کینٹ،صدر اور رورل پولیس نے ایس پی رورل کی قیادت میں اپنے اپنے سرکلز میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز لوکل پولیس، بی ڈی یو، سنیفر ڈاگ ، لیڈی پولیس ، آئی وی ایس ، سی ار وی ایس، وی وی ایس وغیرہ کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشنز کرتے ہوئے مجرموں کے ٹھکانوں پر چھاپے لگائے اور چیکنگ کی گئی ان چھاپوں اور کاروائیوں کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 6 اشتہاری مجرمان سمیت 120جرائم پیشہ، مشتبہ و منشیات فروشوں اورغیر رجسٹر ڈ 35 کرایہ داروں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 5 عدد کلاشنکوف، 6 عدد بندوق،3 عدد رائفل،18 عدد پستول،سینکڑوں کارتوس ،3 کلو چرس،300 گرام ہیروئن اور 4 گرام آئس برآمدکیا گیا ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیںآپریشنز کے دوران 427گھروں کو، وی وی ایس سم کے ذریعے 240 گاڑیوں کو،آئی وی ایس پر230 قومی شناختی کارڈز اور سی ار وی ایس کے ذریعے 450 افراد کو چیک کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :