جنوبی وزیرستان وانا گریڈ سٹیشن میں تعینات ایس ڈی او اپریشن اور سپرنٹنڈنٹ سمیت دیگر 45لائن مین کے پچھلے 10 سالوں سے غیر حاضر ہونے کا انکشاف

ہفتہ 18 فروری 2017 18:24

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) میڈیا پر خبر آنے کے باوجود جنوبی وزیرستان وانا گریڈ سٹیشن میں تعینات ایس ڈی او اپریشن اور سپرنٹنڈنٹ سمیت دیگر 45لائن مین کے پچھلے دس سالوں سے غیر حاضر ہونے کا انکشاف پر تاحال وفاقی وزیر پانی وبجلی اور ٹیسکو حکام کی جانب سے کوئی عملی کاروائی نظر میںنہیں آرہی جو متعلقہ حکام کیلئے شرم سے بڑھ کر اور کیاہوسکتاہے جو کہ کافی عرصہ سے چند عارضی لوگ انکی جگہ پر براجماں ہیں اور ریگولر عملہ گھر بیٹھ کر تنخوہیں لے رہی ہیں ۔

وانا گریڈ سٹیشن میں لگے قیمتی آلات کی نگرانی اور تجربہ کارسٹا ف کی طویل غیر حاضری کی وجہ سے خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔یہ حیران کن انکشافات ایک ماہ قبل مقامی صحافیوں کا وانا گریڈسٹیشن کے دورے کے دوران ایک عارضی تعینات اہلکارنے کی تھی جس پر صحافیوں نے میڈیا میں خبر چلائی لیکن اس کے باوجود متعلقہ اہلکار خواب خرگوش کی نیند سورہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان کے صدر آمان اللہ وزیر نے وفاقی وزیر پانی وبجلی عابد شیر علی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ بڑی شرم کی بات ہے کہ ایک طرف واپڈا میں کرپشن ختم کرنے کے دعوے اور دوسری طرف ملازمین کواحسن طریقے سے ڈیوٹیاں دینے کے بلند وبانگ دعوے کرتے چلے آرہے ہیں لیکن بظاہر ہمیں تو کچھ نظر نہیں آرہاجس سے واضح پیغام مل رہا ہے کہ ٹیسکوحکام نے پیسہ بچائو کرپشن بڑھائو مہم زور وشورسے جاری رکھا ہواہے۔

انہوں نے وفاقی وزیر پانی وبجلی عابد شیرعلی،وزیر اعظم کے مشیر امیرمقام اور ٹیسکو چیف سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے متعلقہ غیر حاضر اہلکاروں کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ مطالبہ نہ ماننے کی صورت میں ہم اسلام آباد میں پارلمینٹ ہائوس کے سامنے دھرنا دینگے اور وفاقی حکومت پر یہ واضح کرینگے کہ اگر وہ کرپشن کا حصہ نہیں ہے تو ان اہلکاروں کا محاسبہ کیوں نہیں کررہے

متعلقہ عنوان :