عدالت نے شرجیل میمن کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق اخبارات میں شائع ہونیوالے اشتہارات طلب کرلئے

ہفتہ 18 فروری 2017 18:10

عدالت نے شرجیل میمن کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق اخبارات میں شائع ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) احتساب عدالت نے سابق وزیر شرجیل انعام میمن کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق کیس کی سماعت پراخبارات میں شائع ہونے والے اشتہارات طلب کر لیے ہیں ۔۔ہفتہ کو کراچی کی احتساب عدالت میںسابق وزیر شرجیل انعام میمن کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت شرجیل انعام میمن کے وکیل سے عدالت سے استدعا کی کہ انکے موکل کیخلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست زیر سماعت ہے۔جب تک ہائی کورٹ کا فیصلہ نہیں آتا تب تک انکے موکل کو اشتہاری قراردینے کی کاروائی روکی جائے۔بعدازاں عدالت نے شرجیل انعام میمن کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق اخبار میں شائع اشتہار طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 25فروری تک ملتوی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :