12ویں پانچ روزہ عالمی دفاعی نمائش آئیڈیکس دو ہزار 2017(آج)سے ابو ظہبی میں شروع ہوگی

وفاقی وزیر برائے وزیر دفاعی پیداوار دفاعی نمائش میںشرکت کرنے والے پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے

ہفتہ 18 فروری 2017 18:01

ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) 12ویں پانچ روزہ عالمی دفاعی نمائش آئیڈیکس دو ہزار 2017(آج)19فروری سے ابو ظہبی میں شروع ہو گی وفاقی وزیر برائے وزیر دفاعی پیداوار دفاعی نمائش میںشرکت کرنے والے پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔نمائش (آج)اتوار کو شروع ہو گی اور اس ماہ کی 23 تاریخ تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار اس موقع پر مصر،بیلاروس،یوکرین اور جنوبی افریقہ سمیت مختلف ممالک کے نمائندوں سے ملاقات کرینگے۔

پاکستان نے نمائش میں ایک پویلین قائم کیا جہاں ملک میں تیار مختلف دفاعی مصنوعات کی نمائش کی جائیگی۔وفاقی وزیر نمائش میں چین،ترکی،امریکہ اور برطانوی پولینز کے بھی دورے کرینگے۔دفاعی نمائش آئیڈیکس دو ہزار 2017 دنیا بھر میں پاکستانی دفاعی مصنوعات متعارف کرانے کا بہترین موقع ہے ،ْرانا تنویر حسین متحدہ عرب امارت کے وزیر دفاع کی دعوت پر نمائش میں شرکت کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :