ڈیرہ غازی خان میں لڑکی کو پولیس اہلکارسمیت 6 افراد نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

متاثرہ لڑکی اوراہلخانہ کا وزیراعلیٰ پنجاب سے واقعہ کا نوٹس ،ْ انصاف کی اپیل

ہفتہ 18 فروری 2017 18:00

ڈیرہ غازی خان میں لڑکی کو پولیس اہلکارسمیت 6 افراد نے زیادتی کا نشانہ ..
ڈی جی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) پولیس نے عدالتی حکم پر پولیس اہلکار سمیت 6 افراد کی لڑکی سے زیادتی کی تحقیقات شروع کردیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں فیصل آباد کی رہائشی لڑکی سے پولیس اہلکارسمیت 6 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی پرتھانہ سول لائن پولیس نے عدالتی حکم کے تحت کارروائی شروع کردی ۔

متاثرہ لڑکی کے مطابق وہ کچھ روزقیام کیلئے فرید آباد میں اپنی خالہ کے گھر آئی تھی، خالہ کے پڑوس میں رہائش پزیر پولیس اہلکارسجاد نے اپنے 5 دیگرساتھیوں کے ساتھ مل کراسے اغوا کیا اورچوٹی زیریں لے گیا ،ْجہاں ان لوگوں نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، کئی روز بعد جب وہ دندروں کے چنگل سے بھاگ کر واپس ڈیرہ غازی خان پہنچی تو پولیس اہلکاروں نے اپنے پیٹی بھائی اوردیگر ملزمان کو بچانے کے کارروائی سے ہی انکارکردیا۔

(جاری ہے)

اہل خانہ کی جانب سیعدالت سے رجوع کرنے پر مجسٹریٹ نے لڑکی کا طبی معائنہ کرانے کا حکم دیدیا، عدالت نے متعلقہ پولیس حکام کو حکم دیا کہ وہ معاملے کی تفتیش کریں اورجلد از جلد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں۔ عدالتی احکامات پر پولیس نے کارروائی شروع کردی تاہم اب تک کسی ملزم کو حراست میں نہیں لیا گیا۔ متاثرہ لڑکی اوراہلخانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انصاف کی اپیل کی ہے۔